یوم والد محترم


ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو اس جنت کا دروازہ باپ ہے.باپ ایک عظیم ہستی ہے جو آپکی زندگی میں آنے والی تمام آفات کو آپ تک پہنچنے ہی نہیں دیتا ہے. ہمیشہ آپکو اپنے سایہ میں رکھتے ہوۓ آپکو دنیا کی تمام خوشیوں سے لبریز کرتا ہے.آپکے مستقبل کو کامیاب بنانے کے لئے وہ اپنا مستقبل آپ پر نچھاور کر دیتا ہے  دن رات آپکے لئے تگ و دو کرتا ہے تاکہ آپ کامیاب ہو جاؤ اور آپ کو اپنی تکلیف محسوس تک نہیں ہونے دیتا ہے.اس ہی کو تو باپ کہتے ہیں.آپکی خوشی اور مسکراہٹ کی خاطر رات کو دن اور دن کو رات بنا دیتا ہے.آپکی انگلی پکڑ کر آپکو دنیا کے ساتھ مقابلہ اور اس کے ساتھ چلنے کا ہنر سکھاتا ہے.آپکی کامیابیوں کے پیچھے باپ کا ہاتھ ہوتا ہے.باپ کا سایہ جب تک آپ پر ہوتا ہے آپ دنیا کہ کامیاب ترین انسان ہو.باپ کے بغیر آپ کچھ نہیں ہو.آپ سب کے لئے میرا پیغام اپنے والد کی عزت کریں کیونکہ جب آپ باپ بنے تو آپکی اولاد آپکی عزت و احترام کرے.

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

نکاح یا ذنا

قرآن پاک پڑھنے کا صحیح طریقہ علامہ اقبال کے والد محترم

اسم ’’محمدؐ ‘‘ کا احترام