Posts

Showing posts from June, 2016

جستجو حیات

کافی دن سے دماغ کی کھڑکی پر کوئی دستک دے رہا تھا میں نے کھڑکی کھول ہی لی اور کہا ہاں بولو کیا بات ہے.تو لگا شکوہ کرنے کہ مجھے اس دنیا میں کیوں لایا گیا.کیا میرے بغیر یہ دنیا نہیں چل سکتی تھی. ایک دفعہ تو مجھے اسکے شکوہ پر حیرانگی بھی ہوئی اور میں خود سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ اس کو دنیا میں لانے کی کیا ضرورت ہو سکتی ہے. بہت سوچا اور اس ہی سوچ میں دماغ میں لگی گہرئیں کھلنے لگی اور اس دنیا کے ان پہلوؤں پر نظر پڑنا شروع ہوئی جس پر شائد سب کی نظر تو پڑی لیکن انہوں نے اس کو توجہ نہ دی اور اپنی زندگی میں مصروف رہے اور ایسے ہی واپس اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.آہستہ آہستہ میرے دماغ میں لگی گہرئیں ڈھلی ہوئی اور مجھے اور سوچنے کا موقع ملا.پھر میرا دھیان اپنے دماغ کی کھڑکی پر دستک دینے والے کے پہلے شکوہ نما سوال پر گیا تو میں نے اسکو جواب دینے کی ٹھانی اور اسکو متوجہ کرتے ہوۓ کہا سنو وہ متوجہ ہوا تو میں نے بولنا شروع کیا کہ دیکھو تم مایوس کیوں ہوتے ہو تمہیں بہت ہی اچھے مقصد کے لئے اس دنیا میں بھیجا گیا ہےدیکھو پہلے تو تم مسلمان ہو اور حضور اکرمؐ کے امتی ہو اور پاکستان کی دھرتی کے مکین ہو تو اس نے مج

یوم والد محترم

ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو اس جنت کا دروازہ باپ ہے.باپ ایک عظیم ہستی ہے جو آپکی زندگی میں آنے والی تمام آفات کو آپ تک پہنچنے ہی نہیں دیتا ہے. ہمیشہ آپکو اپنے سایہ میں رکھتے ہوۓ آپکو دنیا کی تمام خوشیوں سے لبریز کرتا ہے.آپکے مستقبل کو کامیاب بنانے کے لئے وہ اپنا مستقبل آپ پر نچھاور کر دیتا ہے  دن رات آپکے لئے تگ و دو کرتا ہے تاکہ آپ کامیاب ہو جاؤ اور آپ کو اپنی تکلیف محسوس تک نہیں ہونے دیتا ہے.اس ہی کو تو باپ کہتے ہیں.آپکی خوشی اور مسکراہٹ کی خاطر رات کو دن اور دن کو رات بنا دیتا ہے.آپکی انگلی پکڑ کر آپکو دنیا کے ساتھ مقابلہ اور اس کے ساتھ چلنے کا ہنر سکھاتا ہے.آپکی کامیابیوں کے پیچھے باپ کا ہاتھ ہوتا ہے.باپ کا سایہ جب تک آپ پر ہوتا ہے آپ دنیا کہ کامیاب ترین انسان ہو.باپ کے بغیر آپ کچھ نہیں ہو.آپ سب کے لئے میرا پیغام اپنے والد کی عزت کریں کیونکہ جب آپ باپ بنے تو آپکی اولاد آپکی عزت و احترام کرے.

نگاہ جانب منزل

نگاہ جانب منزل لوگ جب آپ کے کام کی تعریف کرنے کے بجائے آپ کا مزاق اور  تنقید کا نشانہ بنائے تو سمجھ جائیں آپ کچھ الگ کر رہے کیونکہ جب بھی کبھی کسی نے الگ کرنے کی ٹھانی یا کچھ الگ کیا تو لوگوں نے اس کا مزاق اور تنقید کا نشانہ بنایا. آپ اس مزاق اور تنقید کو ملعوظ خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن رہیں جب اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے تب ہیں لوگ آپ کی کامیابی کا جشن منائیں گے اور منادیاں کروائیں گے.اس لئے اپنی منزل کی طرف دھیان دیں اور آگے بڑھتے جائیں.